حیدرآباد۔ 6۔جنوری (راست) حضرت امام حسنؓ رسول ؐ اﷲ کے بڑے نواسے اور حضرت سیدہ فاطمہ و حضرت مولاعلیؓ کے لخت جگر اکبر ہیں نبی کریم صلی اﷲ علیہ و سلم نے آپؐ کے مناقب میں فرمایا تھا کہ یہ میرا بیٹا سردار ہے مسلمانوں کے دو گروہوں میں صلح کراوئے گا۔حضرت امام حسنؓ کا یوم شہادت 5؍ ربیع الاول شریف کو ہے ۔اس مناسبت سے آپؓ کی یاد کی شہر کی مختلف علاقوں میں محافل کاانعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔ اسی طرح کی ایک محفل آج مکہ مسجد میں عمل میں آرہاہے اس سلسلہ میں مہتمم مکہ مسجد نے اطلاع دی ہے کہ حضرت سیدنا امام حسن ابن علیؓ کی سالانہ فاتحہ 5 ربیع الاول کو 4 بجے شام مقرر ہے۔ حافظ شیخ محمد علی صاحب موذن مکہ مسجد کی قرأت ہوگی۔ مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد کا
وعظ ہوگا۔ نماز عصر 4:45 بجے ہوگی۔ عامۃ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ اسی طرح دارالعلوم سیف الاسلام مسجد تیغ جنگ خلوت گھڑیال یاد امام حسنؓ میں مجلس ختم قرآن وعظ مقرر ہے ۔ مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم میں منگل 7جنوری کو بعد عشاء مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام جلسہ فضائل ومناقب وعظمت شہادت امیرالمومنین حضرت سید نا امام حسنؓ مقرر ہے۔ حافظ وقاری مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری صدارت کریں گے۔ طلباء مدرسہ برکات الحسنات ودیگر حضرات حمد باری تعالیٰ‘ نعت شریف ومنقبت پیش کریں گے۔ حافظ وقاری مولانا محمد زبیر نقشبندی‘ حافظ وقاری مولانا محمد امجد خان نقشبندی اور حافظ وقاری مولانا محمد بدر جمال رضوی مخاطب کریں گے۔